وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی برطانیہ کی وزیر برائے بین الاقوامی ترقی و افریقہ بیرونس جینی چیپمین سے ملاقات

واشنگٹن۔18اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے برطانیہ کی وزیر برائے بین الاقوامی ترقی و افریقہ بیرونس جینی چیپمین سے ملاقات کی ، وزیرِ خزانہ نے پاکستان کے لیے برطانیہ کی طویل المدتی ترقیاتی معاونت پر شکریہ ادا کیا۔وزارت خزانہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر خزانہ نے پاکستان کے اصلاحات و معاشی ترقی کے ایجنڈے میں برطانیہ کے تعاون کو سراہا۔ انہوں نے ڈیجیٹل ڈیش بورڈ …

واشنگٹن۔18اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے برطانیہ کی وزیر برائے بین الاقوامی ترقی و افریقہ بیرونس جینی چیپمین سے ملاقات کی ، وزیرِ خزانہ نے پاکستان کے لیے برطانیہ کی طویل المدتی ترقیاتی معاونت پر شکریہ ادا کیا۔وزارت خزانہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر خزانہ نے پاکستان کے اصلاحات و معاشی ترقی کے ایجنڈے میں برطانیہ کے تعاون کو سراہا۔

انہوں نے ڈیجیٹل ڈیش بورڈ منصوبے کی تیاری میں جاری اشتراکِ عمل کو خوش آئند قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ڈیش بورڈ منصوبے کا مقصد منصوبوں کی نگرانی میں شفافیت اور کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔سینیٹر محمد اورنگزیب نے ترقیاتی منصوبوں کے انتخاب اور نفاذ میں متعلقہ سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے عمل کو مزید مضبوط کرنے پر زور دیا۔انہوں نے منصوبوں کو قومی ترجیحات سے ہم آہنگ رکھنے پر زور دیا۔

وزیر خزانہ نے آف بجٹ منصوبوں کے بہتر نتائج کے لیے ان میں شفافیت اور ہم آہنگی بڑھانے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔فریقین نے پائیدار ترقی اور ادارہ جاتی صلاحیت میں بہتری کے لیے باہمی ترقیاتی تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔