واشنگٹن ۔18اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے واشنگٹن ڈی سی میں جاری آئی ایم ایف ورلڈ بینک سالانہ اجلاسوں کے موقع پر عالمی بینک کے صدر اجے بانگا سے ملاقات کی جس میں وزیر خزانہ نے عالمی بینک کے ساتھ پاکستان کی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ وزارت خزانہ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ خزانہ نے وزیرِاعظم پاکستان کی …
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی عالمی بینک کے صدر سے ملاقات

مزید خبریں
واشنگٹن ۔18اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے واشنگٹن ڈی سی میں جاری آئی ایم ایف ورلڈ بینک سالانہ اجلاسوں کے موقع پر عالمی بینک کے صدر اجے بانگا سے ملاقات کی جس میں وزیر خزانہ نے عالمی بینک کے ساتھ پاکستان کی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
وزارت خزانہ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ خزانہ نے وزیرِاعظم پاکستان کی نیویارک میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے دوران عالمی بینک کے صدر سے ہونے والی نتیجہ خیز ملاقات کا ذکر کیا۔وزیر خزانہ نے صدر اجے بانگا کو حکومت کے سیلاب سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا۔وزیر خزانہ نے سیلاب کے نقصانات کے تخمینے کی تکمیل کے بعد عالمی بینک کی بروقت امداد پر شکریہ ادا کیا۔
وزیرِ خزانہ نے چھوٹے کاشتکاروں تک مؤثر رسائی کے لیے ٹیکنالوجی پلیٹ فارمز اور کوآپریٹوز کے استعمال کی تجویز کو سراہا۔سینیٹر محمد اورنگزیب نے حکومت کی ٹیرف پالیسی کی تیاری میں عالمی بینک کی تکنیکی معاونت پر شکریہ ادا کیا۔وزیر خزانہ نے صدر عالمی بینک کو صوبوں کے ساتھ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے نفاذ کے لیے معاہدوں سے آگاہ کیا۔وزیر خزانہ نے کم آئی ڈی اے الاٹمنٹ کے تناظر میں اضافی معاونت کی درخواست کی۔
وزیر خزانہ نے گیس و توانائی کے شعبوں میں پائیدار اصلاحات کے لیے جامع حکمتِ عملی اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔








