اسلام آباد ۔ 29 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ مالی سال2018-19ءکے بجٹ سے معیشت کو 6 فیصد سے زائد وسعت‘ ٹیکس دہندگان کو سہولت ،کاروباری ترقی کی حوصلہ افزائی سمیت معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کو مالی فائدہ ہوگا اور فاٹا کے پسماندہ علاقوں میں تعمیری ڈھانچہ کو ترقی ملے گی۔ وہ اتوار کو یہاں انسٹی ٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاﺅنٹس …
وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا قومی بجٹ سیمینار سے خطاب
اسلام آباد ۔ 29 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ مالی سال2018-19ءکے بجٹ سے معیشت کو 6 فیصد سے زائد وسعت‘ ٹیکس دہندگان کو سہولت ،کاروباری ترقی کی حوصلہ افزائی سمیت معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کو مالی فائدہ ہوگا اور فاٹا کے پسماندہ علاقوں میں تعمیری ڈھانچہ کو ترقی ملے گی۔ وہ اتوار کو یہاں انسٹی ٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاﺅنٹس پاکستان کے زیر اہتمام قومی بجٹ سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس بجٹ کے ساتھ میری خواہش ہے کہ عوام کیلئے زندگی میں آسانی پیدا ہو اور اقتصادی ترقی کی رفتار میں اضافہ کے ذریعہ کاروبار پھلیں پھولیں۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال مجموعی ملکی پیداوار جی ڈی پی کی ترقی کی شرح5.8 فیصد رہی جبکہ اس سے قبل یہ شرح5.4 فیصد تھی اور مالی سال 2018-19ءکیلئے جی ڈی پی کا ہدف 6.5 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔









