وفاقی وزیر خزانہ ومحصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے ریٹنگ ایجنسی فچ کے وفد کی ملاقات

82
وفاقی وزیر خزانہ ومحصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے ریٹنگ ایجنسی فچ کے وفد کی ملاقات
وفاقی وزیر خزانہ ومحصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے ریٹنگ ایجنسی فچ کے وفد کی ملاقات

واشنگٹن۔24اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ ومحصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے ریٹنگ ایجنسی فچ کے وفد نے ملاقات کی۔وزارت خزانہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو CCC سے CCC+ تک اپ گریڈ کرنے پر ادارے کی تعریف کی۔

وزیر خزانہ نے پاکستان کی معیشت کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی اور محصولات میں اضافے، اخراجات میں کمی، توانائی کے شعبے میں ٹیرف میں کمی اور نجکاری کے تیز تر پروگرام کے حوالے سے جاری اقدامات کو اجاگر کیا۔

انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ حکومت کے پاس موجودہ سال کے بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے لیے کافی ذخائر موجود ہیں۔