
اسلام آباد ۔ 12 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ و سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی چار سالہ حکومت کے دوران محاصل میں 70فیصد اضافہ ہو اہے۔مسلم لیگ ن کی حکومت ملک میں شمولیتی اور پائیدار اقتصادی ترقی کیلئے پر عزم ہے۔یہ بات انہوں نے ہفتہ کو ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز میں کسٹمز چیف کلکٹرز/ڈائریکٹر جنرلز کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ 2013 کے محاصل1964ارب روپے سے بڑھ کر2017میں 3362ارب روپے تک پہنچ گئے ۔وفاقی وزیر خزانہ نے محاصل میں اضافے کو ایف بی آر کی اہم کامیابی قرار دیا۔