اسلام آباد ۔ 17 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان سندھ طاس معاہدے کی تمام شقوں پر مکمل عمل درآمدچاہتاہے‘اس معاہدے پر کسی بھی قسم کا بیرونی دباﺅ قبول نہیں کیا جائے گا‘پاکستان اپنے مفادات کا ہر حال میں تحفظ یقینی بنائے گا ‘ بھارت رتلہ ڈیم کے معاملے میں بھی سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کا مرتکب …
وفاقی وزیر خواجہ آصف کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں سیمینار سے خطاب
اسلام آباد ۔ 17 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان سندھ طاس معاہدے کی تمام شقوں پر مکمل عمل درآمدچاہتاہے‘اس معاہدے پر کسی بھی قسم کا بیرونی دباﺅ قبول نہیں کیا جائے گا‘پاکستان اپنے مفادات کا ہر حال میں تحفظ یقینی بنائے گا ‘ بھارت رتلہ ڈیم کے معاملے میں بھی سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا ہے ‘رتلہ ڈیم پر پاکستان کا کیس مضبوط ہے ،پانی کو ضائع ہونے سے بچانے کے لئے موثر حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے ‘رواں سال دسمبر تک 5 پلانٹوں پر پیدا ہونے والی ساڑھے 6 ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوجائے گی‘وزیراعظم محمد نواز شریف کابجلی کے بحران پر قابو پانے کا وعدہ اسی سال پورا ہوگا ۔وہ منگل کو نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں ”ہائیڈور پولیٹکس اراﺅنڈ پاکستان ۔ری اسیسنگ دی ایفیکیسی آف انڈس واٹر ٹریٹی “کے عنوان سے منعقدہ ایک روزہ سیمینار سے خطاب کر رہے تھے








