وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے دھرنا آپریشن کا جائزہ لینے کے لئے سیکرٹری داخلہ کی نگرانی میں تین رکنی کمیٹی قائم کر دی

اسلام آباد ۔ 27 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے دھرنا آپریشن کا جائزہ لینے کے لئے سیکرٹری داخلہ کی نگرانی میں تین رکنی کمیٹی قائم کرتے ہوئے کہاہے کہ نفرت پر مبنی رویوں کی بیخ کنی کرنے میں مدد فراہم کرنا علماءکرام کا فرض ہے، ختم نبوت پر کوئی سمجھوتہ ہوا ہے اور نہ کوئی کر سکتا ہے۔ پیرکو یہاں جاری بیان کے مطابق وزیرداخلہ …

اسلام آباد ۔ 27 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے دھرنا آپریشن کا جائزہ لینے کے لئے سیکرٹری داخلہ کی نگرانی میں تین رکنی کمیٹی قائم کرتے ہوئے کہاہے کہ نفرت پر مبنی رویوں کی بیخ کنی کرنے میں مدد فراہم کرنا علماءکرام کا فرض ہے، ختم نبوت پر کوئی سمجھوتہ ہوا ہے اور نہ کوئی کر سکتا ہے۔ پیرکو یہاں جاری بیان کے مطابق وزیرداخلہ نے کہاہے کہ کمیٹی جائزہ لے گی کہ کیا دھرنا 2014 کے بعد پولیس کی دھرنوں سے نمٹنے کی صلاحیت میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا۔ وزیرداخلہ نے مظاہروں اور دھرنوں سے نمٹنے کے لئے جدید ترین صلاحیت سے لیس ایک ہزار پولیس اہلکاروں پر مشتمل خصوصی ٹیم ہنگامی بنیادوں پر تشکیل دینے اوراسلام آباد پولیس کی ضروریات فی الفور پوری کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ عدالتی فیصلے کی روشنی میں آئندہ دارالحکومت میں دھرنوں کا سلسلہ بند ہونا چاہیے کیونکہ حالیہ دھرنے سے عالمی سطح پر پاکستان کا امیج متاثر ہوا اور داخلی طور پر ہم کمزور ہوئے ہیں۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ سی پیک پاکستان کے لئے صدی کا تحفہ ہے، سی پیک کو ناکام بنانے کے لئے کئی قوتیں کام کر رہی ہیں، بعض گروہ نادانستگی میں ملک دشمنوں کا ایجنڈا بڑھانے کا ذریعہ بن جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی رہنماوں کا فرض ہے کہ دین کی صحیح تعلیمات سے قوم کو آگاہ کریں۔

Leave a Reply