لاہور۔28 مئی(اے پی پی )وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے نارووال کیمپس کی نئی بلڈنگ کا افتتاح کر دیا۔افتتاحی تقریب میںانہوں نے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔نارووال نے گزشتہ پانچ سال میں ترقی کی منازل طے کی ہیں۔ انجینئرنگ یونیورسٹیز اورمیڈیکل کالجز کے علاوہ مختلف یونیورسٹیوں کے سب کیمپسز علاقے کی ترقی میں …
وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے یو ای ٹی لاہور کے نارووال کیمپس کا افتتاح کر دیا

مزید خبریں
لاہور۔28 مئی(اے پی پی )وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے نارووال کیمپس کی نئی بلڈنگ کا افتتاح کر دیا۔افتتاحی تقریب میںانہوں نے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔نارووال نے گزشتہ پانچ سال میں ترقی کی منازل طے کی ہیں۔ انجینئرنگ یونیورسٹیز اورمیڈیکل کالجز کے علاوہ مختلف یونیورسٹیوں کے سب کیمپسز علاقے کی ترقی میں کلیدی کردار سر انجام دے رہی ہیں۔ نوجوانوں کیلئے تعلیم کے اعلیٰ مواقع ترقی کے نئے دور کا آغاز کر سکیں گے۔علاوہ ازیںحکومت بے روزگاری ختم کرنے کیلئے مکمل سنجیدگی سے اقدامات کر رہی ہے تا کہ ملکی سرمایہ بہترین طور پر استعمال میں لایا جا سکے۔اس موقع پر یو ای ٹی نارووال کیمپس میں سالانہ صنعتی میلے”انڈسٹریل اوپن ہاﺅس اینڈ کیر یر فیئر کا بھی انعقاد کیا گیا۔








