اپنے گھر کو ٹھیک کرنا بہت ضروری ہے خود احتسابی زندگی کی علامت ہوتی ہے ، زندہ قومیں خود احتسابی سے ہی اپنا مقام بناتی رہی ہیں ، ہمیں اپنا گھر صرف ایک سمت سے نہیں بلکہ کئی سمت سے ٹھیک کرنا ہے،وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو اسلام آباد ۔ 03 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے …
وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اپنے گھر کو ٹھیک کرنا بہت ضروری ہے خود احتسابی زندگی کی علامت ہوتی ہے ، زندہ قومیں خود احتسابی سے ہی اپنا مقام بناتی رہی ہیں ، ہمیں اپنا گھر صرف ایک سمت سے نہیں بلکہ کئی سمت سے ٹھیک کرنا ہے،وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 03 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ اپنے گھر کو ٹھیک کرنا بہت ضروری ہے خود احتسابی زندگی کی علامت ہوتی ہے ، زندہ قومیں خود احتسابی سے ہی اپنا مقام بناتی رہی ہیں ، ہمیں اپنا گھر صرف ایک سمت سے نہیں بلکہ کئی سمت سے ٹھیک کرنا ہے، ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ کافی عرصہ سے ہم اپنے مذہبی تہوار چاہے وہ یوم عاشور ہو، عیدیں ہوں ، عیدمیلادالنبیﷺ یا پھر جمعہ کی نمازیں ہو ں کو امن و امان کے پیش نظر حساس ترین سمجھتے ہوئے بہت بڑی سیکیورٹی فراہم کرتے ہیں جبکہ مذہبی تہواریں تو امن محبت اخوت کی علامتیں ہیں مگر ہم حالات کے پیش نظر ان دنوں کو حساس ترین سمجھتے ہوئے ان دنوں میں اپنی سیکیورٹی کا بڑا حصہ وہاں پر مامور رکھتے ہیں اس تناظر میں ہمیں اپنے گھر کو ٹھیک کرنے کی اشد ضرورت ہے اور یہ ہی حالات ملک میں سیاست کے بھی ہیں ہم گزشتہ 70سال سے وہ ہی غلطیاں دہراتے رہے ہیں، جو کام ہم نے سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کے ساتھ کیا اور محمد خان جونیجو سے کیا، اب تک وہی سلسلہ جاری ہے،ہم کب تک ایسے رہیں گے،وفاقی وزیر نے کہا کہ ان کے چین کے حالیہ دورے کے دوران چین کے ایک بہت بڑے صنعتکار سے جب ملاقات ہوئی تو ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے ہم کسی حد تک غیر یقینی کا شکار ہیں کیونکہ ہم ایسے ملک میں سرمایہ کاری بھلا کیسے کریں جس ملک کے منتخب وزیر اعظم کو مکھن میں سے بال کی طرح اٹھاکر پھینک دیا جاتا ہو








