اسلام آباد ۔ 05 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سینٹ کے انتخابات سے پریشان ہے اور نہیں چاہتی کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ان انتخابات میں کامیابی حاصل کرے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ اگر سینٹ کے ان انتخابات میں بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) کامیاب ہو گئی تو پھر آئندہ عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے لیے …
وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 05 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سینٹ کے انتخابات سے پریشان ہے اور نہیں چاہتی کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ان انتخابات میں کامیابی حاصل کرے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ اگر سینٹ کے ان انتخابات میں بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) کامیاب ہو گئی تو پھر آئندہ عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے لیے مشکل ہو گی۔ عمران خان اینڈ کمپنی اسی لیے ملک میں کوئی ایسا مصنوعی بحران پیدا کرنا چاہتے ہیں جس سے قبل از وقت انتخابات کی راہ ہموار ہو مگر وہ کامیاب نہیں ہوں گے اور ملک میں آئندہ عام انتخابات اگلے سال 2018ءمیں ہی ہوں گے، ملک میں قبل از وقت انتخابات کی بات عمران خان پہلے بھی کر چکے ہیں،اس لیے ان کی کوشش ہے کہ اگلے سال مارچ میں ہونے والے سینٹ کے انتخابات میں کسی بھی طرح سے کوئی رکاوٹ ڈالی جائے ، یہی وجہ ہے کہ ان کے جلسوں میں بھی کافی تیزی آگئی ہے۔








