وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کی بلوچستان اور شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے پاک فوج پر حملوں کی مذمت دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے

اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے بلوچستان اور شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے پاک فوج پر ہونے والے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ ہفتہ کووزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے دہشت گردوں کے ان …

اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے بلوچستان اور شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے پاک فوج پر ہونے والے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ ہفتہ کووزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے دہشت گردوں کے ان حملوں میں شہید ہونے والوں کےلئے دعائے مغفرت کی ۔ انہوں نے کہا کہ شہید ہونے والے افسروں اور جوانوں کے ورثاءکے ساتھ اس غم میں برابر کے شریک ہیں، اس طرح کی کارروائیوں میں ملوث دہشت گرد ملک دشمن ہیں ان کے ناپاک عزائم کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔

مزید خبریں