وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا دانیال عزیز کے ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے پردکھ کا اظہار

اسلام آباد۔16جون (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے دانیال عزیز کے ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے پردکھ کا اظہارکرتے ہوئے ان کی جلدصحت یابی کیلئے دعا کی۔ جمعرات کو یہاں ایک بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ ٹریفک حادثے میں دانیال عزیز کے زخمی ہونے کی اطلاع پر بہت دکھ ہوا۔

دعا گو ہوں اللہ تعالی دانیال عزیز کو جلد صحت یاب کرے۔ انہوں نے حادثے میں ایک شخص کے جاں بحق ہونے پر انتہائی دکھ اورافسوس کا اظہار کیا۔