وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی پشاور میں دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت

151
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی پشاور میں دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت

اسلام آباد۔4مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پشاور میں دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے چیف سیکرٹری اور آئی جی کے پی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔

جمعہ کو وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بم دھماکے میں شہید ہونے والے نمازیوں کے لواحقین سے ہمدردی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا ظہار کیا ہے ۔