تہران/اسلام آباد۔28اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی او آئی سی وزراء داخلہ اجلاس میں شرکت کے لئےایک روزہ دورہ پر تہران پہنچ گئے۔ ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق تہران ایئر پورٹ پہنچنے پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ایرانی وزارت داخلہ کے ڈپٹی وزیر علی زینوند ،ایران میں پاکستانی سفیر محمد مدثر ٹیپو اور اعلی حکام نے وزیرداخلہ محسن نقوی کا استقبال کیا۔ وزیر …
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی او آئی سی وزراء داخلہ اجلاس میں شرکت کیلئے تہران پہنچ گئے

مزید خبریں
تہران/اسلام آباد۔28اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی او آئی سی وزراء داخلہ اجلاس میں شرکت کے لئےایک روزہ دورہ پر تہران پہنچ گئے۔ ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق تہران ایئر پورٹ پہنچنے پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
ایرانی وزارت داخلہ کے ڈپٹی وزیر علی زینوند ،ایران میں پاکستانی سفیر محمد مدثر ٹیپو اور اعلی حکام نے وزیرداخلہ محسن نقوی کا استقبال کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی تہران ای سی او وزرائے داخلہ کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔وزیر داخلہ محسن نقوی ایران کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔








