اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے برطانوی ممبر پارلیمنٹ لارڈ شفق محمد نے ملاقات کی جس میں پاک برطانیہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،برطانیہ میں موجود پاکستانی کمیونٹی کثیر جہتی اور دونوں ممالک کی …
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی ممبر پارلیمنٹ لارڈ شفق محمد کی ملاقات، پاک برطانیہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے برطانوی ممبر پارلیمنٹ لارڈ شفق محمد نے ملاقات کی جس میں پاک برطانیہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،برطانیہ میں موجود پاکستانی کمیونٹی کثیر جہتی اور دونوں ممالک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے،پاکستانی کمیونٹی دونوں ممالک کے درمیان رابطے میں اہم پل کے طور پر کام کر رہی ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے مزید کہا کہ دنیا میں کسی بھی مجرمانہ سرگرمی میں ملوث پاکستانیوں کا فعل قابل مذمت ہے اور ان کو واپس لینا ہماری ذمہ داری ہے لیکن وہ پاکستانی نہیں جو اپنی شہریت چھوڑ چکے ہیں۔ ممبر برطانوی پارلیمنٹ لارڈ شفق محمد نے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مضبوط تر بنانے میں بھر پور کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ وفاقی سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا، ڈی سی اسلام آباد اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔








