اسلام آباد۔26دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کے ضلع کوہلو میں بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کو سراہا اور پانچ دہشت گردوں کی ہلاکت پر فورسز کی پیشہ وارانہ مہارت پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف بروقت اور مؤثر کارروائی کر کے ایک بڑا خطرہ …
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کوہلو میں بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔26دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کے ضلع کوہلو میں بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کو سراہا اور پانچ دہشت گردوں کی ہلاکت پر فورسز کی پیشہ وارانہ مہارت پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف بروقت اور مؤثر کارروائی کر کے ایک بڑا خطرہ ناکام بنادیا، جس سے علاقے میں امن و امان کی صورتحال مستحکم ہوئی۔
وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ بلوچستان میں قیام امن کے لیے سکیورٹی فورسز کی یہ کارروائیاں قابلِ تعریف ہیں اور قوم ہر وقت اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔
انہوں نے سکیورٹی فورسز کے جذبۂ قربانی اور پیشہ وارانہ مہارت کو سراہتے ہوئے یقین دلایا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ہر ممکن اقدامات جاری رکھیں گے۔








