وفاقی وزیر داخلہ نجی دورے پر لندن روانہ، پارٹی قائد نواز شریف سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد۔18جنوری (اے پی پی): وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نجی دورے پر بدھ کو لندن روانہ ہوگئے۔ وہ لندن میں پارٹی قائد، سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے اہم ملاقات کریں گے۔ رانا ثناء اللہ پاکستان مسلم لیگ(ن) پنجاب کے صدر بھی ہیں۔وزیر داخلہ نجی پرواز کے ذریعے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے لندن روانہ ہوئے ۔رانا ثناءاللہ پارٹی قائد کو ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔\932