لاہور۔17 فروری(اے پی پی )وفاقی وزیر داخلہ‘ پلاننگ‘ ڈویلپمنٹ و ریفارمز پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کی کوشش ہے کہ ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) کو سیاسی آلہ کار نہ بناےاجائے‘ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف اور ان کی فیملی کے دیگر افراد کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ میرٹ پر ہو گا‘ پاکستان کو واچ لسٹ میں ڈالنے کی کوشش سیاسی …
وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال کی میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
لاہور۔17 فروری(اے پی پی )وفاقی وزیر داخلہ‘ پلاننگ‘ ڈویلپمنٹ و ریفارمز پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کی کوشش ہے کہ ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) کو سیاسی آلہ کار نہ بناےاجائے‘ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف اور ان کی فیملی کے دیگر افراد کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ میرٹ پر ہو گا‘ پاکستان کو واچ لسٹ میں ڈالنے کی کوشش سیاسی عمل ہے جو پاکستان پر کچھ مقاصد کیلئے دباﺅ ڈالنے کی کوشش ہے ےہ پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہو گا‘ امید ہے ایسی نوبت نہیں آئیگی اور ہماری قربانیوں کو عالمی برادری تسلیم کریگی‘ عمران خان اور شیخ رشید سیاست کے وہ برانڈ ہیں جن کو عوام نے مسترد کر دیا ہے جس کا ثبوت لاہور جلسہ اور لودھراں الیکشن میں مل گیا۔







