اسلام آباد ۔31 مئی (اے پی پی)وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کے آخری روز بتا دوں کراچی سے گلگت اور گوادر سے پشاور تک ہر شخص کہے گا کہ آج پاکستان ماضی کے مقابلے میں بہتر ہے، لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی پر مکمل کنٹرول ہے، ہم نے دہشت گردی کی کمر توڑ دی اور اب نفرت کی کمر توڑنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات …
وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال کا سٹیزن چارٹر لانچنگ کی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔31 مئی (اے پی پی)وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کے آخری روز بتا دوں کراچی سے گلگت اور گوادر سے پشاور تک ہر شخص کہے گا کہ آج پاکستان ماضی کے مقابلے میں بہتر ہے، لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی پر مکمل کنٹرول ہے، ہم نے دہشت گردی کی کمر توڑ دی اور اب نفرت کی کمر توڑنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سٹیزن چارٹر لانچنگ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ آج کوئی بھی شخص دیانتداری سے رائے دے گا کہ پاکستان 2013ءکے مقابلے میں بہت بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کوشیش کر کے اس ملک کے بڑے بڑے مسائل کو حل کر دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جہاں 18سے 20گھنٹے بجلی نہیں آتی تھی وہاں اب 18سے 20گھنٹے بجلی آنا شروع ہو گئی ہے ،انہوں نے کہا کہ ماضی میں کراچی میں روزانہ کی بنیاد پر پانچ چھ لوگ جان کی بازی ہار جاتے تھے لیکن اب اللہ کے شکر سے ایسا نہیں ہے، ہم نے دہشت گردی کی کمر توڑ دی ہے ۔








