اسلام آباد۔31مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے حیدرآباد میں گیس سلنڈر دھماکے کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔