وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین سے سینیگال ایئر فورس کے چیف آف سٹاف بریگیڈیئر جنرل ڈیاپ بیرامی کی ملاقات

وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین سے سینیگال ایئر فورس کے چیف آف سٹاف بریگیڈیئر جنرل ڈیاپ بیرامی کی ملاقات پاکستان ہر شعبے بالخصوص دفاعی ٹیکنالوجی میں تربیت اور استعداد کار بڑھانے کے لئے ہر ممکن تعاون پر تیار ہے،رانا تنویر حسین اسلام آباد ۔ 10 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین سے سینیگال ایئر فورس کے چیف آف سٹاف بریگیڈیئر جنرل ڈیاپ بیرامی …

وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین سے سینیگال ایئر فورس کے چیف آف سٹاف بریگیڈیئر جنرل ڈیاپ بیرامی کی ملاقات
پاکستان ہر شعبے بالخصوص دفاعی ٹیکنالوجی میں تربیت اور استعداد کار بڑھانے کے لئے ہر ممکن تعاون پر تیار ہے،رانا تنویر حسین

اسلام آباد ۔ 10 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین سے سینیگال ایئر فورس کے چیف آف سٹاف بریگیڈیئر جنرل ڈیاپ بیرامی نے ملاقات کی ۔وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے وزارت دفاعی پیداوار پہنچنے پر مہمان شخصیت کا پر تپاک استقبال کیا اور دونوں ملکوں کے درمیان حالیہ سفارتی تعلقات میں تیزی کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مزید گرمجوشی کو سراہا ۔ انہوں نے گذشتہ سال ستمبر میں وزیراعظم محمد نواز شریف اور سینیگال کے صدر ‘وزیر خارجہ، چیف آف آرمی سٹا ف اور دفاعی حکام سے ملاقاتوںاور مارچ 2016میں فوجی حکام سے ملاقاتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم ہوا ہے۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے سینیگال کی مسلح افواج کو جدید خطوط پر آراستہ کرنے کے لئے پاکستان کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت ہر شعبے بالخصوص دفاعی ٹیکنالوجی، تربیت، استعداد کار بڑھانے کے لئے ہر ممکن تعاون پر تیار ہے ۔سیکرٹری وزارت دفاعی پیداوارلیفٹیننٹ جنرل(ر) سید محمد اویس بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

مزید خبریں

Leave a Reply