وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال سے بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنمامیرعبدالررف رند کی ملاقات میں بات چیت

کوئٹہ۔14اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال سے اسلام آباد میں وزیراعلیٰ بلوچستان کے کوآرڈینیٹر و نائب صدر بلوچستان عوامی پارٹی میرعبدالررف رند، مکران کے معروف سیاسی وسماجی شخصیت میرابوبکر دشتی اور بلوچستان عوامی پارٹی کیچ کے جنرل سیکرٹری میرزبیررند نے ملاقات کی ، ملاقات میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے منتخب جمہوری حکومت کے خلاف احتجاج کی سیاست کو کرپشن بچانے کی ناکام مہم کا حصہ قرار …

کوئٹہ۔14اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال سے اسلام آباد میں وزیراعلیٰ بلوچستان کے کوآرڈینیٹر و نائب صدر بلوچستان عوامی پارٹی میرعبدالررف رند، مکران کے معروف سیاسی وسماجی شخصیت میرابوبکر دشتی اور بلوچستان عوامی پارٹی کیچ کے جنرل سیکرٹری میرزبیررند نے ملاقات کی ، ملاقات میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے منتخب جمہوری حکومت کے خلاف احتجاج کی سیاست کو کرپشن بچانے کی ناکام مہم کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہاگیا کہ اپوزیشن جماعتوں کو عوام کا کوئی غم نہیں یہ صرف اپنی سابقہ کرپشن بچانے کیلئے اکھٹے ہوئے ہیں جب بھی کرپشن کے خلاف تحقیقات شروع ہوتی ہیں تویہ جماعتیں باہم مل بیٹھ کرجمہوریت کا راگ الاپنے لگتے ہیں، پی ڈی ایم کا قیام جمہوریت کیلئے نہیں بلکہ کرپٹ عناصر کوبچانے کیلئے ہے، یہ وہی عناصرہیں جنہیں تاریخی کرپشن اوربدعنوانی پر عوام نے 2018ءکے عام انتخابات میں مستردکردیاہے اب یہ اپنی لوٹی ہوئی دولت بچانے کیلئے ہاتھ پیرماررہے ہیں، انہوں نے اس امرپر حیرت کااظہارکیاکہ بلوچستان میں سیلاب ہو یا زلزلہ، کوئی قدرتی آفت ہویاطوفان، حالیہ کرونا ہو یاکوئی دوسری وبا ءاپوزیشن کہیں پرنظرنہیں آتی، مگر جب ان کے مفادات خطرے میں پڑجاتے ہیں توانہیں بلوچستان یاد آجاتاہے یہ سب پوائنٹ اسکورنگ اور کرپشن چھپانے کی ناکام کوششیں ہیں جسے بلوچستان کے عوام مستردکرتے ہیں کیونکہ اب بلوچستان بدل گیاہے بلوچستان کے عوام اچھے برے میں تمیزکرنا جانتے ہیں، بلوچستان باشعور ہوچکاہے عوام کی سوچ وفکر بدل چکی ہے عوام کواب مزید بے وقوف نہیں بنایاجاسکتا، ان تمام اپوزیشن جماعتوں کو بلوچستان کے عوام ہمیشہ آزماتے آرہے ہیں۔ موجودہ وفاقی وصوبائی حکومتوں نے بلوچستان کو شاہراہ ترقی پر ڈالنے کیلئے مربوط پروگرام شروع کیاہے اور بلوچستان کے پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے جامع پیکیج کی منظوری دی جارہی ہے اس لئے بلوچستان کے عوام بلوچستان کی ترقی کے خلاف رکاوٹیں کھڑی کرنے والوں کو ردکرکے موجودہ حکومت کی ترقی وخوشحالی کے پروگرام کے ساتھ کھڑے ہیں، اس دوران بلوچستان عوامی پارٹی مکران ڈویژن کے آرگنائزر میرعبدالرئوف رند نے بتایاکہ مکران ضلع گوادر اورضلع پنجگورمیں کامیاب ورکرز کنونشن اورضلعی انتخابات کے بعد ضلع کیچ میں بھی انٹراپارٹی الیکشن جمہوری اندازمیں بھرپور طریقے سے کرائے جائیں گے اورپارٹی کونچلی سطح پرعوام میں مزیدمنظم کیاجائے گا، میرعبدالرئوف رند نے بتایاکہ گزشتہ دن ان کی سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹنٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ سے خصوصی ملاقات ہوئی ہے جس میں مکران کے شورش زدہ علاقوں میں انفرااسٹرکچرکی بحالی،ری ویمپنگ اورنئے انفراسٹرکچر کی تعمیر سمیت دیگر اجتماعی ایشوز پر تبادلہ کیاگیا، ان شورش زدہ علاقوں پر خصوصی فوکس کرنے پر اتفاق کیاگیاہے جس سے بہت جلد شورش زدہ علاقے ترقی کے دھارے میں شامل ہوجائیں گے۔

مزید خبریں