وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال کا پریس کانفرنس سے خطاب

کوئٹہ۔ 29 جنوری (اے پی پی)وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے کہا ہے کہ گوادر میں کپر کے مقام پر شپ بریکنگ یارڈ تعمیر کیا جائے گا،اس منصوبے کی تعمیر سے گوادر سمیت ملک بھر میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا اور پانچ ہزار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہونگے، اس میں اولین ترجیح کپر کے مقامی لوگوں دی جائے گی، اس بعد میں گوادر مکران …

کوئٹہ۔ 29 جنوری (اے پی پی)وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے کہا ہے کہ گوادر میں کپر کے مقام پر شپ بریکنگ یارڈ تعمیر کیا جائے گا،اس منصوبے کی تعمیر سے گوادر سمیت ملک بھر میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا اور پانچ ہزار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہونگے، اس میں اولین ترجیح کپر کے مقامی لوگوں دی جائے گی، اس بعد میں گوادر مکران ڈویژ ن اور پھر بلوچستان کے نوجوان کو روزگار فراہم کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ گوادر اور تربت کے موقع پر ایک مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابق نگراں صوبائی وزیر میر نوید کلمتی اور سابق ضلع ڈسٹرکٹ چیئر مین بابو گلاب اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل انیس طارق سمیت دیگر حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے بتایا کہ آج گوادر بندرگاہ تعمیر ہو کرکام کررہی ہے اور بندرگاہ پر دنیا بھر کی نظریں لگی ہوئی ہیں۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ موجودہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں عوامی مسائل اور علاقے کی ترقی کےلئے کوششیں کررہی ہیں ،گوادر کی ترقی میں مقامی لوگوں کو اولین ترجیح دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ماہی گیری کے شعبے کی ترقی اور ماہی گیروں کے فلاح و بہبود کےلئے بھی حکومت ہرممکن اقدامات کررہی ہے، حکومت کی اس عمل میں نیک نیتی کا عنصر شامل ہے اس حوالے سے کسی کو شک وشبہ کی ضرورت نہیں ہے، ماضی کی غلط پالیسی کی وجہ سے بہت سے منصوبے سست روی کا شکار ہوئے ہیں انہیں درست کرنے کے لیے موجودہ حکومت مختلف منصوبوں پر عمل درآمد کررہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ موجودہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں گوادر میں کپر کے مقام پر کنسٹرکشن یارڈ اور آئل سروس پراجیکٹ شروع کرنے جارہی ہیں، ان منصوبوں کے شروع میں پانچ ہزار سے زائد لوگوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔ان ملازمتوں میں مقامی لوگوں کو اولین ترجیح دی جائے گیNRDCکے گوادر کے حقوق کی تحفظ کرتے ہوئے سب سے پہلے مقامی افراد کے حقوق کا تحفظ کریں گے جبکہ گریڈ 1سے 16 تک مقامی اور بلوچستان کے لوگوں کو ترجیحی بنیادوں پر ملازمتیں فراہم کی جائیں گی، شپ بریکنگ یارڈ کو جدید خطوط پر استوار کرکے جدید سہولیات اور ایڈوانس طریقے سے کار آمد بنائیں گے جس سے ماحولیات کے تمام حقائق کو بھی مد نظر رکھا جائے گا۔ انہوں نے بریفنگ میں بتایا کہ 10بلین ڈالر سے سعودی حکومت کا آئل ریفائنری پراجیکٹ بھی شروع ہو نے جار ہاہے جو اس خطے کے لیے انہتائی اہم ہے ان تمام منصوبوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ابھی سے گوادر سمیت بلوچستان بھر کے لوگوں کو ٹیکنیکل تعلیم فراہم کرنے کے لیے پراجیکٹ شروع ہورہے ہیں جس سے یہاں کے مقامی نوجوان مستفید ہوکر آنے والے دنوں میں اعلی مقام حاصل کریں گے۔ بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ گوادر سمیت بلوچستان بھر کے فارغ التحصیل انجینئرز کےلئے کوشش کررہے ہیں کہ انہیں نیشنل کمپنیوں میں تربیت دلائیں تاکہ ٹرینڈ بلوچستان میں شروع ہونے والے پراجیکٹس میں اپنا حصہ لے سکیں۔ ایک سوال کے جواب میں بتایا گیا کہ گوادر سے مشرق کی جانب45/50 کلومیٹر کے فاصلے پر 750 ایکڑ اراضی پر مشتمل شپ بر یکنگ یارڈ تعمیر کیا جائے گا، اس کے ساتھ ہی علاقے میں مقامی لوگوں کے لئے ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر جدید ہسپتال اور اسکول و کالج اور بجلی فراہم کی جائے ان منصوبے میںکپر اور گوادر کے طلباءکو ترجیح دی جائے گی اس کے بعد مکران اور بلوچستان کے نوجوانوں کو موقع دیا ۔