اسلام آباد ۔ 23 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاعی پیدا وار زبیدہ جلال سے چین کے سفیر یاﺅ جنگ نے ملاقات کی ۔وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے دفاعی تعاون کے شعبے میں پاک چین تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا ۔چین کے سفیر یاﺅ جنگ نے وفاقی وزیر دفاعی پیداوار کو وزارت دفاعی پیداوار کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ۔وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے کہا …
وفاقی وزیر دفاعی پیدا وار زبیدہ جلال سے چین کے سفیر یاﺅ جنگ کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاعی پیدا وار زبیدہ جلال سے چین کے سفیر یاﺅ جنگ نے ملاقات کی ۔وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے دفاعی تعاون کے شعبے میں پاک چین تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا ۔چین کے سفیر یاﺅ جنگ نے وفاقی وزیر دفاعی پیداوار کو وزارت دفاعی پیداوار کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ۔وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان دفاعی تعاون خطے میں امن اور استحکام کے لئے لازمی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سی پیک جہاں پورے ملک کے لئے اہم ہے وہی بلوچستان کی ترقی کے لئے بھی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے ۔وفاقی وزیر نے پاکستان اور چین کے درمیان تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سی پیک سے آنے والی نسلیں بھی استفادہ کرسکیں گی ۔وفاقی وزیر نے سماجی شعبے سمیت بلوچستان میں صحت اور تعلیم کی ترقی کے لئے پاکستان اور چین کے درمیان تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ۔








