وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا پاکستان ائروناٹیکل کمپلیکس میں تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 16 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور وہ عالمی برادری خصوصاً ہمسایوں کے ساتھ پرامن تعلقات برقرار رکھنے کا خواہاں ہے تاہم حکومت پاکستان کے قومی مفادات کے تحفظ اور کسی بھی جارحیت کے خلاف سرحدوں کے دفاع کیلئے پرعزم ہے۔وہ جعمرات کو پاکستان ائروناٹیکل کمپلیکس کامرہ میں جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا …

اسلام آباد ۔ 16 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور وہ عالمی برادری خصوصاً ہمسایوں کے ساتھ پرامن تعلقات برقرار رکھنے کا خواہاں ہے تاہم حکومت پاکستان کے قومی مفادات کے تحفظ اور کسی بھی جارحیت کے خلاف سرحدوں کے دفاع کیلئے پرعزم ہے۔وہ جعمرات کو پاکستان ائروناٹیکل کمپلیکس کامرہ میں جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیارے پاک فضائیہ کے حوالے کرنے سے متعلق ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ملکی سطح پر دفاعی آلات کی تیاری میں خودانحصاری ہی قومی دفاع کو مضبوط بنانے کا واحد ذریعہ ہے۔وفاقی وزیرخواجہ محمد آصف نے کہا کہ حکومت مستقبل میں پاک فضائیہ کو آپریشنل طیاروں خصوصاً اسکے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کے پروگرام کے لئے فنڈز کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply