اسلام آباد ۔ 19 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاع و پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں بجلی کا جو شارٹ فال ہے اس پر جلد قابو پا لیا جائے گا۔ پچھلے سات آٹھ ماہ ہم نے لگاتار بجلی فراہم کی ہے جبکہ صنعتوں کو تو اب بھی بلاتعطل بجلی فراہم کی جا رہی ہے اور صنعتی شعبے میں زیرو لوڈ …
وفاقی وزیر دفاع و پانی و بجلی خواجہ محمد آصف کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاع و پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں بجلی کا جو شارٹ فال ہے اس پر جلد قابو پا لیا جائے گا۔ پچھلے سات آٹھ ماہ ہم نے لگاتار بجلی فراہم کی ہے جبکہ صنعتوں کو تو اب بھی بلاتعطل بجلی فراہم کی جا رہی ہے اور صنعتی شعبے میں زیرو لوڈ شیڈنگ ہے۔ گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں کوئی بڑا بول تو نہیں بولوں گا لیکن یہ بات واضح ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا جو وعدہ کیا ہے اسے ضرور پورا کیا جائے گا۔ درجہ حرارت کے بہت زیادہ بڑھ جانے کی وجہ سے 2700میگا واٹ بجلی کی ڈیمانڈ بھی بڑھی ہے جبکہ پہلے یہ شارٹ فال صرف 2200میگا واٹ کے لگ بھگ تھا جسے ہم تین چار گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کر کے پورا کر رہے تھے لیکن اب بھی ایک ہفتے تک لوڈ شیڈنگ کی صورت حال بتدریج بہتر ہونا شروع ہو جائے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پانامہ کا جو بھی فیصلہ آئے گا ہمیں قبول ہو گا اور یہ بات ہم پہلے بھی کہہ چکے ہیں کیونکہ یہ عدالت عظمیٰ کا فیصلہ ہو گا جسے من و عن قبول کرنے کے علاوہ اور کوئی آئینی طریقہ نہیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مفروضوں پر بحث نہیں کرنی چاہیے کیونکہ یہ وقت کا ضیاع ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ کا فیصلہ کسی کی خواہش پر نہیں بلکہ ملکی قانون اور شواہد کی بنیاد پر آئے گا اور ہم پر الزامات لگانے والے تو عدالت میں ایک بھی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کر سکے۔








