وفاقی وزیر رانا تنویر حسین سے یوکرائن کی تجارتی کمپنی کے ڈائریکٹر جنرل پولوبوکن کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 14 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان یوکرائن کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور یقین ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے یہ تعلقات مزید بامقصد ہوں گے اور دوطرفہ تعاون کے حوالہ سے ان تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا۔انہوں نے یہ بات یوکرائن کے برآمدات بارے خصوصی سرکاری …

اسلام آباد ۔ 14 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان یوکرائن کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور یقین ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے یہ تعلقات مزید بامقصد ہوں گے اور دوطرفہ تعاون کے حوالہ سے ان تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا۔انہوں نے یہ بات یوکرائن کے برآمدات بارے خصوصی سرکاری ادارہ کی تجارتی کمپنی کے ڈائریکٹر جنرل پولوبوکن کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے اولاکسندرخلان کے ہمراہ ان سے ملاقات کی۔ انہوں نے یوکرائن کے ساتھ تمام شعبوں خصوصاً تجارت، معیشت، دفاع ثقافت اور سائنس و ٹےکنالوجی میں موجودہ تعلقات مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر نے پاکستان اور یوکرائن کے دفاعی شعبہ میں موجودہ تعاون کو بھی سراہا۔

مزید خبریں