وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی زیر صدارت پی سی آر ڈبلیو آر کے چوتھے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس

اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) پاکستان تحقیقاتی کونسل برائے آبی وسائل(پی سی آر ڈبلیو آر) کے چوتھے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس بدھ کو منعقد ہوا۔وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے اجلاس کی صدارت کی۔وفاقی وزیر نے اس موقع پر انڈس ٹیلی میٹری کا افتتاح بھی کیا۔ چیئر مین پی سی آر ڈبلیو آر ڈاکٹر محمد اشرف نے پی سی آر ڈبلیو آر کی …

اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) پاکستان تحقیقاتی کونسل برائے آبی وسائل(پی سی آر ڈبلیو آر) کے چوتھے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس بدھ کو منعقد ہوا۔وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے اجلاس کی صدارت کی۔وفاقی وزیر نے اس موقع پر انڈس ٹیلی میٹری کا افتتاح بھی کیا۔ چیئر مین پی سی آر ڈبلیو آر ڈاکٹر محمد اشرف نے پی سی آر ڈبلیو آر کی گزشتہ ایک سال کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی۔وفاقی وزیر نے کونسل کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات اور کوششوں کو سراہا اور قومی سطح پر کونسل کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے مینڈیٹ اور کارکردگی میں مزید اضافے کی ہدایت کی۔بعد ازاں وفاقی وزیر نے پی سی آر ڈبلیو آر میں انڈس ٹیلی میٹری کا افتتاح کیا۔انڈس ٹیلی میٹری پی سی آر ڈبلیو آر ،آئی ڈبلیو ایم آئی پاکستان اور ہائیڈرا کنسلٹنگ سروسز کا مشترکہ تحقیقاتی پارٹنرشپ ہے

Leave a Reply