وفاقی وزیر رانا محمد قاسم نون سے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے ملاقات کی اورآزاد کشمیر کی صورتحال، مسئلہ کشمیر اور قومی یکجہتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔
وفاقی وزیر رانا محمد قاسم نون سے شرجیل انعام میمن کی ملاقات ، مسئلہ کشمیر اور قومی یکجہتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
کراچی۔ 03 جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر رانا محمد قاسم نون سے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے ملاقات کی اورآزاد کشمیر کی صورتحال، مسئلہ کشمیر اور قومی یکجہتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔جمعہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں اور کشمیری عوام پر جاری بھارتی مظالم کی شدید مذمت کی ۔ملاقات میں مسئلہ کشمیر پر موثر حکمتِ عملی کیلئے پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر اور سندھ حکومت کے درمیان باہمی تعائون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔اس موقع پر دونوں رہنمائوں کی جانب سے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی ہر سطح پر اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ وفاقی وزیر رانا محمد قاسم نون نے پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کی جانب سے مسئلہ کشمیر کو موثر انداز میں اجاگر کرنے کیلئے اقدامات سے متعلق بتایا۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کشمیر جیسے قومی مفاد کے معاملات پر تمام وفاقی و صوبائی اداروں کے درمیان قریبی رابطہ اور ہم آہنگی ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت مسئلہ کشمیر کو ہر سطح پر اجاگر اور بھارتی مظالم کو بے نقاب کرتی رہے گی۔اس موقع پر سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے وفاقی وزیرکو اجرک کا تحفہ بھی پیش کیا۔








