وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمد کا پاکستان ریلویز فریٹ ڈیپارنمنٹ کا ہیڈ آفس کراچی منتقل کرنے کا اعلان

کراچی۔ 25 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوےز شیخ رشید احمد نے پاکستان ریلویز فریٹ ڈیپارنمنٹ کا ہیڈ آفس کراچی منتقل کرنے کا اعلان کردیا۔ پرائیویٹ پبلک پارٹنرشپ کے تحت فریٹ ٹرین کے افتتاح کے موقع پر جمعہ کو یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی ملک کی معاشی ترقی کے لئے ریلویز سروس بہت اہمیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ٹرانسپورٹ …

کراچی۔ 25 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوےز شیخ رشید احمد نے پاکستان ریلویز فریٹ ڈیپارنمنٹ کا ہیڈ آفس کراچی منتقل کرنے کا اعلان کردیا۔ پرائیویٹ پبلک پارٹنرشپ کے تحت فریٹ ٹرین کے افتتاح کے موقع پر جمعہ کو یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی ملک کی معاشی ترقی کے لئے ریلویز سروس بہت اہمیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ٹرانسپورٹ اور کمیونیکیشن سسٹم میں بھی ریلوے ایک اہم جز ہے جو کہ موثر اور سستی ہونی چاہیئے۔ رواں سال 20 مسافر ٹرین کے ساتھ 20 فریٹ ٹرین متعارف کروانے کا اعلان کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ سروس کے معیار کے اعتبار سے اور اسے پائیدار بنانے کے لئے میکینزم پہلے ہی تیار کیا جاچکا ہے۔ مال بردار گاڑیوں کا خصوصی طور پر حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے پاکستان ریلویز کے مالی استحکام میں مدد ملے گی جس کی وجہ سے مسافر ٹرین سروس کو بھی مزید مستحکم ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں وفاقی حکومت عوام کی خدمت کے لئے پرعزم ہے لہذا مختلف کٹیگریز میں تین مسافر ٹرینز سروس کو متعارف کروایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار مہینوں کے دوران ریلوے پسنجرز اوکیوپینسی ریٹ میں 25 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسی عرصے کے دوران کراچی سے پشاور کا کرایہ 1350 روپے متعارف کروایا گیا ہے جو کہ بہت کم ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ 23 مارچ سے 8 گھنٹے کی نان اسٹاپ وی وی آئی پی ٹرین سروس بھی متعارف کروائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے کے دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے جس میں ریلوے لائنوں کی بہتری کے علاوہ کیرج وے اور لوکوموٹو فیکٹریز شامل ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ مسافر اور فریٹ ٹرین سروسز کو پرائیویٹ سیکٹر کی پارٹنر شپ کے تحت متعارف کروایا گیا ہے اور بولی کی منظوری میں مکمل شفافیت کا خیال رکھا گیا ہے۔ کراچی سرکلر ریلوے کے حوالے سے شیخ رشید احمد نے کہا کہ اس کی فزیبلیٹی جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جائیکا) نے اس وقت بنائی تھی جب ان کے پاس ریلوے کا پروٹو فولیو تھا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کا موقع ماضی میں ضائع کیا گیا لیکن اب سی پیک کے تحت موجودہ حکومت اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچائے گی۔