وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی سے چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کی ملاقات

اسلام آباد۔23دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی سے چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے بدھ کو وزارت ریلوے اسلام آباد میں ملاقات کی ۔وفاقی وزیر سے ملاقات میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ملاقات کے دوران سی پیک منصوبے کے حوالے سے بات چیت ہوئی ۔ملاقات کے دوران ریلوے کو …

اسلام آباد۔23دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی سے چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے بدھ کو وزارت ریلوے اسلام آباد میں ملاقات کی ۔وفاقی وزیر سے ملاقات میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ملاقات کے دوران سی پیک منصوبے کے حوالے سے بات چیت ہوئی ۔ملاقات کے دوران ریلوے کو جد ید خطوط پر استوار کر نے اور ایم ایل ون منصوبے کے حوالے سے باہمی امور پر بھی بات چیت ہوئی۔چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ایم ایل ون ان کے نزدیک ملک کا اہم تر ین منصوبہ ہے۔ملاقات کے دوران وزیر ریلوے کے اسپیشل اسسٹنٹ غلام دستگیر بلوچ اوردیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔وزیر ریلوے نے بتا یا کہ پاکستان ریلوے کا مسقتبل ایم ایل ون منصوبے سے جڑا ہوا ہے۔ ایم ایل ون منصوبے سے ڈیڑھ لاکھ افراد کو بلواسطہ اور بلا واسطہ روزگار کے مواقع فراہم ہونگے۔ جس سے ٹرین کی رفتار 160 کلومیٹر فی گھنٹہ ہو جائے گی۔ لاہورتاکراچی کا سفر دورانیہ صرف 8 گھنٹے ہوگا جبکہ راولپنڈی اور لاہور صرف اڑھائی گھنٹے۔ ملتان اور لاہور 2 گھنٹے۔ کراچی اور راولپنڈی دس گھنٹے رہ جائے گا۔ٹریک کے دونوں طرف فینیسنگ ہوگی۔ تمام پھاٹکوں کا خاتمہ ہوجائیگا۔ایم ایل ون کیساتھ ساتھ ایم ایل ٹو اور کوئٹہ گوادر پر بھی کا م کرینگے۔ ہماری ریل پورے ملک کوجوڑے گی اور گوادر پورٹ کو نئی زندگی دے گی۔