وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق کا روز صوابی میں جلسہ عام سے خطاب

صوابی۔10 فروری(اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان جمہوریت کے لئے بوجھ بن چکے ہیں جو کہ عوام کی جدوجہد اور قربانیوں کے باعث بحال اور مستحکم ہوئی ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے جمعہ کے روز صوابی میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران کیا جس سے وفاقی وزیر ترقی ومنصوبہ بندی احسن اقبال ،وزیراعظم کے مشیر انجینئرامیرمقام اور مسلم …

صوابی۔10 فروری(اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان جمہوریت کے لئے بوجھ بن چکے ہیں جو کہ عوام کی جدوجہد اور قربانیوں کے باعث بحال اور مستحکم ہوئی ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے جمعہ کے روز صوابی میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران کیا جس سے وفاقی وزیر ترقی ومنصوبہ بندی احسن اقبال ،وزیراعظم کے مشیر انجینئرامیرمقام اور مسلم لیگ ن ضلع صوابی کے عہدیداروں نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر دیگرپارٹیوں کو خیربادکہہ کر سینکڑوں لوگوںنے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی۔خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ عمران خان اپنی بچگانہ سیاست سے جمہوری نظام تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں تاہم وہ یہ جان لیں کہ احتجاج اور تصادم کی سیاست سے جمہوری حکومتوں کو گرانے کا دور گزرچکاہے اور اب عوام باشعورہیں اور ان لوگوں کو چنیں گے جن کے پاس عوام کی ترقی وخوشحالی کے لئے ٹھوس ایجنڈا ہو۔انہوں نے کہاکہ جمہوریت کے قیام اور استحکام کے لئے تمام سیاسی قوتیں متحدہیں اورعوام جمہوریت کے خلاف کسی سازش کاحصہ نہیں بنیں گے ۔انہوں نے عمران خان کو نصیحت کی کہ وہ جمہوریت میں بلوغت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی سیاست کومنفی طرزعمل کی بھینٹ نہ چڑھائیں ۔

مزید خبریں

Leave a Reply