لاہور۔17 فروری(اے پی پی )وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت حاصل کرے گی، ہمارے ذہن میں کسی کی طاقت کو کم کرنے ، گرانے یا جنگ کرنے کو کوئی منصوبہ یا سوچ موجود نہیں ، تمام ادارے اپنی آئینی و قانونی حدود میں رہ کر کام کریں ایک دوسرے کا باہمی احترام ہونا چاہیے اسی سے …
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی جاتی امراءرائےونڈمےں میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
لاہور۔17 فروری(اے پی پی )وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت حاصل کرے گی، ہمارے ذہن میں کسی کی طاقت کو کم کرنے ، گرانے یا جنگ کرنے کو کوئی منصوبہ یا سوچ موجود نہیں ، تمام ادارے اپنی آئینی و قانونی حدود میں رہ کر کام کریں ایک دوسرے کا باہمی احترام ہونا چاہیے اسی سے پاکستان آگے بڑھے گا ،نواز شریف کو 1990ءسے مائنس کرنے کی کوششیں ہو رہی ہیں لیکن وہ مائنس نہیںہوئے ۔ جاتی امراءرائےونڈمےں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ جس طرح دیگر اداروں کا احترام لازم ہے اسی طرح پارلیمنٹ کا احترام بھی لازم ہے اور ہم باہمی احترام سے ہی آگے بڑھیں گے، اگر اپنی حدود سے تجاوز کیا گیا تو اس سے ریاست کو نقصان ہوگا، سب کو اپنی حدود سے تجاوز نہیں کرنا چاہئے بلکہ سمجھ جانا چاہیے اور ایسے اقدامات ہونے چاہئیں جن سے درجہ حرارت نیچے آئے ۔ انہوںنے کہا کہ نواز شریف پارٹی کے سپریم لیڈر اور وہی پارٹی کے سربراہ ہوں گے ، انہی کا ووٹ بینک ہے ۔







