وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس،عید قربان کے موقع پر ٹرینوں کی بروقت آمد اور روانگی کو یقینی بنانے کی ہدایت

58
مال گاڑیوں کے ساتھ لگنے والی 70 سٹیٹ آف دی آرٹ ویگنیں چین سے 16 جنوری کو پاکستان پہنچیں گی، خواجہ سعد رفیق

لاہور۔4جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عید قربان کے موقع پر ٹرینوں کی بروقت آمد اور روانگی کو یقینی بنایا جائے، پسنجر سیفٹی پر کوئی کمپرومائز نہ کیا جائے، گاڑیوں اور ریلوے اسٹیشنز پرصاف پانی کی دستیابی میں کوئی رکاوٹ نہیں آنی چاہیے، دوران سفر کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کروائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریلوے کی گاڑی چلا دی ہے ،ایوی ایشن بھی ٹیک آف کر رہی ہے۔ایک اور اجلاس میں وفاقی وزیر کو آپٹیکل فائبر کیبل کی پالیسی پر بریفنگ دی گئی۔ ریلوے حکام اس ضمن میں تین مختلف کمرشل ماڈلز کی سٹڈی کریں گے۔