اسلام آباد ۔ 15 دسمبر (اے پی پی)وفاقی ویر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پانامہ پیپرز پر پارلیمنٹ میں دوبارہ بات کرنے پر حکومت کو اعتراض نہیں، تحریک استحقاق پر سپیکر قومی اسمبلی نے آئین کے مطابق رولنگ دی ہے، اب تک حکومت کے خلاف تمام سازشیں ناکام ہوئی ہیں، پی ٹی آئی ایوان میں تنخواہ اور ٹی اے ڈی اے لینے آتے ہیں۔ جمعرات کو پارلیمنٹ …
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 دسمبر (اے پی پی)وفاقی ویر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پانامہ پیپرز پر پارلیمنٹ میں دوبارہ بات کرنے پر حکومت کو اعتراض نہیں، تحریک استحقاق پر سپیکر قومی اسمبلی نے آئین کے مطابق رولنگ دی ہے، اب تک حکومت کے خلاف تمام سازشیں ناکام ہوئی ہیں، پی ٹی آئی ایوان میں تنخواہ اور ٹی اے ڈی اے لینے آتے ہیں۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گز شتہ روز ایوان میں حکومت نے تمام اپوزیشن جماعتوں کو پانامہ پیپرز پر دوبارہ بات کرنے کی پیشکش کی تھی جبکہ یہ کیسا اصول ہے اپوزیشن کے دوست خود بات کریں لیکن دوسروں کو نہ کرنے دیں، 32 ممبران والی جماعت کہتی ہے کہ ہم 190 ممبران پر مشتمل حکومت کو نہیں بولنے دینگے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی بھی ایوان کا حصہ ہے اس سے قبل وہ ایوان میں نہیں آئے تھے لیکن تنخواہیں اور ٹی اے ڈی اے لے رہے تھے۔ حکومت کیخلاف تمام سازشیں ناکام ہوئی ہے۔








