وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 05 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سول ملٹری تعلقات میں مسلسل بہتری آ رہی ہے جو خوش آئند ہے۔ ملک میں کچھ عناصر اداروں کو آپس میں لڑانے کی خواہش رکھتے ہیں جو اسٹیبلشمنٹ اور سول حکومت کے درمیان تعلقات کو خراب کرنے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں لیکن وہ اپنے ان مذموم مقاصد میں ہرگز کامیاب …

اسلام آباد ۔ 05 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سول ملٹری تعلقات میں مسلسل بہتری آ رہی ہے جو خوش آئند ہے۔ ملک میں کچھ عناصر اداروں کو آپس میں لڑانے کی خواہش رکھتے ہیں جو اسٹیبلشمنٹ اور سول حکومت کے درمیان تعلقات کو خراب کرنے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں لیکن وہ اپنے ان مذموم مقاصد میں ہرگز کامیاب نہیں ہوں گے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ عسکری قیادت اور وہ جو ریٹائر ہو چکے ہیں وہ سب پاکستان میں جمہوریت کی بقا اور احیاءچاہتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سول ملٹری تعلقات بہت بہتر ہیں اور ان تعلقات میں صرف ایک ٹویٹ دراڑ کا باعث نہیں بن سکتا اور جہاں تک میرے علم میں ہے یہ معاملہ حل بھی ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی طرف سے کوئی بھی موو ہو اس میں سب سے زیادہ ذمہ داری منتخب حکومت ہی کی ہوتی ہے اس لیے ہمیں اپنی یہ ذمہ داری پوری کرنی ہے تبھی یہ ملک آگے بڑھے گا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم اپنی اس ذمہ داری کو پورا بھی کر رہے ہیں اور جنرل پرویز مشرف کو راستہ دیکر بھی ہم نے اپنی اسی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کا سال ہمیشہ ہی مشکل ہوتا ہے لیکن ہمارے تمام تر ترقیاتی و فلاحی منصوبے اپنا 70 سے 75 فیصد کام مکمل کر چکے ہیں اور انشااللہ توانائی بحران کے خاتمے سمیت عوام سے کیے گئے تمام وعدے پورے کریں گے۔

مزید خبریں

Leave a Reply