وفاقی وزیر ریلوے سے فوادچوہدری اور جنرل (ر) خالد اصغر کی ملاقات

اسلام آباد۔22دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی سے وفاقی وزیر سانئس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری اور نیشنل ٹیکنالو جی یونیورسٹی کے ریکٹر جنرل (ر) خالد اصغر نے منگل کو وزارت ریلوے اسلام آباد میں ملاقات کی ۔وفاقی وزیر سے ملاقات میں فواد چوہدری نے نئی وزارت ملنے پر مبارکباد دی ۔ ملاقات کے دوران جد ید ٹیکنالوجی کے حوالے سے بات چیت ہوئی ۔جس میں نیشنل ٹیکنالو …

اسلام آباد۔22دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی سے وفاقی وزیر سانئس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری اور نیشنل ٹیکنالو جی یونیورسٹی کے ریکٹر جنرل (ر) خالد اصغر نے منگل کو وزارت ریلوے اسلام آباد میں ملاقات کی ۔وفاقی وزیر سے ملاقات میں فواد چوہدری نے نئی وزارت ملنے پر مبارکباد دی ۔ ملاقات کے دوران جد ید ٹیکنالوجی کے حوالے سے بات چیت ہوئی ۔جس میں نیشنل ٹیکنالو جی یونیورسٹی کے ریکٹر جنرل (ر) خالد اصغرنے جد یدٹیکنالو جی کے حوالے سے وفاقی وزیر ریلوے کو بر یفنگ دی۔ملاقات کے دوران ریلوے کو جد ید خطوط پر استوار کر نے پر اور ایم ایل منصوبے اورمستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے اور ریلوے کے آلات اور ریل کی نقل حرکت کے حوالے سے باہمی امور پر بھی بات چیت ہوئی۔ ملاقات کے دوران نیشنل یونیورسٹی کے برگیڈیئر عدنان اور کر نل طارق بھی موجود تھے جبکہ وزیر ریلوے کے اسپیشل اسسٹنٹ غلام دستگیر بلوچ اورودیگر اعلیٰ افسران بھی شامل تھے۔