وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمدکی زیرصد ارت ریلوے ہیڈکوارٹرمیں اجلاس ، حادثات پر ہونے والی انکوائریاں، ذمہ داران کا تعین اور سزا کے حوالے سے بریفنگ

لاہور۔22 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمدکی زیرصدارت ریلوے ہیڈکوارٹر لاہور میں اجلاس منعقد ہوا ،اجلاس میں چیئرمین ریلوے بورڈ حبیب الرحمان گیلانی، سی ای او ریلوے دوست علی لغاری، آئی جی ریلوے پولیس عارف نواز سمیت متعلقہ افسران کی شرکت کی۔ اجلاس میں ڈی ایس کراچی، ملتان اور پشاور کی بذریعہ وڈیو لنک شرکت، وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو اجلاس میں حالیہ خانیوال حادثہ …

لاہور۔22 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمدکی زیرصدارت ریلوے ہیڈکوارٹر لاہور میں اجلاس منعقد ہوا ،اجلاس میں چیئرمین ریلوے بورڈ حبیب الرحمان گیلانی، سی ای او ریلوے دوست علی لغاری، آئی جی ریلوے پولیس عارف نواز سمیت متعلقہ افسران کی شرکت کی۔ اجلاس میں ڈی ایس کراچی، ملتان اور پشاور کی بذریعہ وڈیو لنک شرکت، وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو اجلاس میں حالیہ خانیوال حادثہ سے لے کر پچھلے ایک سال میں حادثات پر ہونے والی انکوائریاں، ذمہ داران کا تعین اور سزا کے حوالے سے بریفنگ دی گی۔ اجلاس میں فریٹ بزنس بڑھانے، ریلوے کی زمین پر دکانوں کو کمرشل استعمال ، ریلوے ورکشاپ اور فیکٹریوں میں بائیومیٹرک نصب کرنے کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گی۔