وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے جرمن سفیر برن ہارڈ سکلیگ ہیک کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 4 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے پاکستان میں جرمنی کے سفیر برن ہارڈ سکلیگ ہیک نے ملاقات کی جس میں پاکستان ریلوے میں جاری ترقیاتی منصوبوں بالخصوص کراچی پشاور مین لائین ون منصوبے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جرمن سفیر نے وزیر ریلوے کو پاکستان ریلوے کے ذریعے گذشتہ ہفتے راولپنڈی سے کراچی سفر سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ …

اسلام آباد ۔ 4 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے پاکستان میں جرمنی کے سفیر برن ہارڈ سکلیگ ہیک نے ملاقات کی جس میں پاکستان ریلوے میں جاری ترقیاتی منصوبوں بالخصوص کراچی پشاور مین لائین ون منصوبے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جرمن سفیر نے وزیر ریلوے کو پاکستان ریلوے کے ذریعے گذشتہ ہفتے راولپنڈی سے کراچی سفر سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ریلویز پاکستان کی ثقافت اور علاقوں کو جوڑتی ہے، سفر کے دوران پاکستانی لوگوں سے ملنا ایک اچھا تجربہ رہا۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان ریلوے کی ترقی ملکی معیشت کے لئے ناگزیر ہے، ریل نیٹ ورک کو ایم ایل ون منصوبے سے اپ گریڈ کر رہے ہیں، سی پیک منصوبوں کے تحت کراچی اور پشاور کے درمیان 1872 کلومیٹر ٹریک کی اپ گریڈیشن کا کام اسی سال شروع ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون منصوبے سے کراچی اور راولپنڈی کے دوران سفر دورانیہ صرف دس گھنٹے رہ جائے گا، ایم ایل ون منصوبے سے مال گاڑیوں کی آمدورفت میں اضافہ ہوگا۔ پاکستان ریلوے کو خسارے سے نجات ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے سالانہ سات کروڑ مسافروں کو سفر کی سہولت مہیا کرتا ہے، سستی مگر محفوظ سواری ترجیح ہے۔ وزیر ریلوے نے جرمن سفیر کا پاکستان ریلوے سے سفر کرنے پرشکریہ ادا کیا۔ پاکستانی ثقافت اجاگر کرنے جرمن سفیر کی خدمات کوسراہا۔

مزید خبریں