راولپنڈی۔25دسمبر(اے پی پی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آج ثابت ہوگیا ہے کہ قائد نے یہ سوچ کرالگ وطن بنایا تھا کہ انہیں اس بات کا علم تھا کہ ہندو اور مسلمان اکٹھے نہیں رہ سکتے ،عمران خان کی حکومت کے دوران کم عرصہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے،ملک کو لوٹنے والوں کا اگر احتساب نہ ہوا تو جمہوریت نامکمل رہ جائے گی، ایم ایل ون …
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا تقریب سے خطاب

مزید خبریں
راولپنڈی۔25دسمبر(اے پی پی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آج ثابت ہوگیا ہے کہ قائد نے یہ سوچ کرالگ وطن بنایا تھا کہ انہیں اس بات کا علم تھا کہ ہندو اور مسلمان اکٹھے نہیں رہ سکتے ،عمران خان کی حکومت کے دوران کم عرصہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے،ملک کو لوٹنے والوں کا اگر احتساب نہ ہوا تو جمہوریت نامکمل رہ جائے گی، ایم ایل ون منصوبہ کی بنیاد آئندہ چار ماہ کے اندر رکھی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز راولپنڈی کے عوامی مرکز میں یوم قائد کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری شیخ راشد شفیق،پاکستان تحریک انصاف کے راہنما ،راجہ ماجد،راجہ ناصر محفوظ،شوکت رشید بٹ اور پی ٹی آئی کے درجنوں کارکنان بھی موجود تھے۔شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کی شہریت اور ووٹ رجسٹریشن کو چلینج کیا جا رہا ہے وہ انگریز کے دور سے رہ رہے ہیں مگر ان کے پاس کاغذات نہیں ہےں ہندوستان کے مسلمان پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ کشمیر یوںسے آزادی چھین کر ظلم کیا جا رہاہے،مودی نے کشمیر میں نہتے مسلمانوں پر ظلم وبربریت کی انتہا کر دی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ جس طرح پاک فوج کشمیر کی آزادی کے لئے ہمہ وقت تیار کھڑی ہے اسی طرح ہمیں بھی تیار ہونا چاہیے اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔انہوں نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو یوم قائد اور کرسمس کی تقریب منعقد کروانے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر میں نوجوان کشمیر کی آزادی کے لئے باہر نکلے ہیں، اس وقت بھارتی حکومت خود مشکلات کا شکار ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت کے دوران کم عرصہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے جن میں تعلیمی اداروں کے قیام کے ساتھ ریلوے کے نظام میں بہتری لائے گئی۔انہوں نے کہا ہے کہ مخالفین کو راولپنڈی آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں وہ شوق سے جلسہ کریں اس کے بعد میں بھی لاڑکانہ جلسہ کرنے جا رہوں۔انہوں نے کہا ہے کہ ملک کو لوٹنے والوں کا اگر احتساب نہ ہوا تو جمہوریت نامکمل رہ جائے گی۔انہوں نے کہاہے کہ کرسمس کے موقع پر مسیحی بھائیوں کے لئے 20فیصد رعایت میں خصوصی ٹرین چلائی گئی۔انہوں نے کہا ہے کہ ریلوے کے ٹریک پر اس وقت 138ٹرینیں چل رہی ہیں اور عمران خان کی حکومت میں ایم ایل ون کا منصوبہ شروع ہوگا جس کی بنیاد آئندہ چار ماہ کے اندر رکھی جائے گی۔انہوں نے کہا ہے کہ ہم عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور عدلیہ انصاف کا محور ہے جب عدلیہ ختم ہوجاتی ہے تو جنگل کا قانون آجاتا ہے مگر دنیا کے کسی نظام میں لاش کو گھسیٹا یا لٹکایا نہیں جاتا۔







