وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا رحیم یارخان میں خانپور ریلوے سٹیشن پر ریلوے ملازمین اور شہریوں کے بڑے اجتماع سے خطاب

رحیم یار خان ،خانپور ۔ 6 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کراچی سے پشاور تک نکلوں گا اورعوام کے ٹھاٹھے مارتے سمندر کے ساتھ سرینگر میں آزادی کے جھنڈے لہرا کے آﺅں گا ،ہندوستان میں 22پاکستان بنا کے آئیں گے لیکن پاکستان ایسا ملک ہے جو قیامت تک قائم و دائم رہے گا ،کوئی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں …

رحیم یار خان ،خانپور ۔ 6 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کراچی سے پشاور تک نکلوں گا اورعوام کے ٹھاٹھے مارتے سمندر کے ساتھ سرینگر میں آزادی کے جھنڈے لہرا کے آﺅں گا ،ہندوستان میں 22پاکستان بنا کے آئیں گے لیکن پاکستان ایسا ملک ہے جو قیامت تک قائم و دائم رہے گا ،کوئی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا ،سرینگر میں خوراک ہے اور نہ ہی ادویات ہیں ،دنیا کو اب تک بیدار ہونا چاہیے ،مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین ترین خلاف ورزیاں ہورہیں ہیں ،27ستمبر کو وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کر نے جارہے ہیں جو اہمیت کا حامل ہے ،وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کی قیادت میں ملک کے چپے چپے کا دفاع کرینگے ،لال حویلی اور سرینگر کے لال چوک کا آپس میں خون کا رشتہ ہے ۔ وہ جمعہ کو رحیم یارخان میں خانپور ریلوے سٹیشن پر ریلوے ملازمین اور شہریوں کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے ۔ ایم این ایز ،ایم پی ایز ،ڈسٹرکٹ بار رحیم یار خان کے صدر ،تاجر راہنماﺅں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

مزید خبریں