لاہور۔10 اگست(اے پی پی )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے عید الاضحی کے پرمسرت موقع پر مسافروں کے لیے ایک بڑے پیکج کا اعلان کیاہے۔ عید الاضحی کے روز جو مسافر کرنٹ ریزرویشن پر سفر کرے گا اُسے 50 فیصد رعایت دی جائے گی۔ یہ رعایت پہلے سے کروائی گئی بکنگ پر لاگو نہیں ہوگی۔ ریلوے ہیڈکوارٹرز آفس لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوےز نے …
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
لاہور۔10 اگست(اے پی پی )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے عید الاضحی کے پرمسرت موقع پر مسافروں کے لیے ایک بڑے پیکج کا اعلان کیاہے۔ عید الاضحی کے روز جو مسافر کرنٹ ریزرویشن پر سفر کرے گا اُسے 50 فیصد رعایت دی جائے گی۔ یہ رعایت پہلے سے کروائی گئی بکنگ پر لاگو نہیں ہوگی۔ ریلوے ہیڈکوارٹرز آفس لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوےز نے کہا کہ سندھ ایکسپریس کو روہڑی کی بجائے ملتان تک لے کرجارہے ہیں اس کا باقاعدہ افتتاح عید کے بعد کروں گاکیونکہ اس وقت پسنجرز کا بہت لوڈ تھا اس لیے ملتان تک جانے کی اجازت دیدی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پندرہ دن کے اندر اندر ورکشاپس ڈویژنوں میں بائیومیٹرک حاضری شروع ہوجائے گی۔ جو اہل کار اس پر پورا نہیں اترئے گا اس کو تنخواہ نہیں ملے گی اور اسے نوکری سے فارغ بھی کردیاجائے گا۔ وزیر اعظم عمران خان نے وزارتِ پلاننگ کو حکم دیاہے کہ ایم ایل ون کا پی سی ون اور فزیبیلیٹی رپورٹ 15 دن کے اندر اندر منظور کروائی جائے۔ چین سے دوستی اور محبت کی بناءپر وزیر اعظم عمران خان اور جنرل قمر جاوید باجوہ کو جو عزت اور مقام حاصل ہوا ہے اس کی وجہ سے ہم ایم ایل ون کو تین مختلف مقامات سے اچھی ٹرمز اینڈکنڈیشنز پر شروع کریں گے کیونکہ ریلوے میں حیدر آباد ، ٹنڈو آدم، نواب شاہ، روہڑی کے درمیان ہمیں کافی مسائل ہیںاور یہ صرف ایم ایل ون سے ہی دور ہو سکتے ہیں۔ کشمیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلویز نے کہا کہ کشمیر کی جدوجہد آزادی میں لال حویلی کااہم کردار ہے۔ 13 اگست آزادی کی رات میں 12 بجکر 1 منٹ پر لال حویلی سے خطاب کروں گا۔ پندرہ کو لندن سے خطاب کروں گا اور 14 اگست کو مانچسٹر سے خطاب کروں گا۔ عید کے بعد چکوٹھی اور وادی نیلم کا دورہ کروں گا۔ کشمیریوں نے اپنے خون سے آزادی کی شمع کو روشن کیا ہے اور یہ روشن رہے گی۔ پاکستان کی کشمیر کے ساتھ کمنٹمنٹ ہے کہ وہ پاکستان کے لیے جی اور مررہے ہیں۔ کشمیر پر جتنا کشمیریوں کا حق ہے اتنا پاکستان کا بھی حق ہے ۔ مودی کی غلطی کی وجہ سے سری نگر ہندوستان کا معاشی ، سیاسی ، اقتصادی ، آئینی اور سکولرازم کا جنازہ نکل جائے گا۔








