اسلام آباد ۔ 21 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا اتحاد حکومت کے لیے کسی خوف کا باعث نہیں کیونکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی دونوں جماعتیں اپنے ذاتی مفادات کے تحفظ کے لیے اکھٹی ہو رہی ہیں۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی میں پاکستان …
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا اتحاد حکومت کے لیے کسی خوف کا باعث نہیں کیونکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی دونوں جماعتیں اپنے ذاتی مفادات کے تحفظ کے لیے اکھٹی ہو رہی ہیں۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے اقربا پروری اور دیگر غلط پالیسیوں کے ذریعے ملکی معیشت کو تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ قومی اداروں کو بھی تباہ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے عوام نے ملک سے کرپشن کے جڑ سے خاتمے کے لیے پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ دئیے اور کامیاب کرایا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزراعظم عمران خان ملکی معیشت کے استحکام اور ملک کو درست سمت پر گامزن کرنے کے لیے بہت محنت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوامی توقعات پر پورا اترے گی اور عوام سے کیے گئے تمام وعدے پورے کرے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پوری قوم فوجی عدالتوں میں مزید توسیع چاہتی ہے کیونکہ یہ وقت کی ضرورت بھی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) فوجی عدالتوں میں توسیع کی حمایت کرے گی۔ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ہماری مسلح افواج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت زیادہ قربانیاں دیں اور دہشت گردوں کی کمر توڑ کر رکھ دی جس کی وجہ سے ملک بھر میں امن بحال ہوا۔








