وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ یکم فروری(اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری کے خاندان کی سیاست اب ختم ہو چکی ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ملک کی آخری امید ہیں جو بہترین قومی مفاد میں موثر طریقے سے کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا …

اسلام آباد ۔ یکم فروری(اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری کے خاندان کی سیاست اب ختم ہو چکی ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ملک کی آخری امید ہیں جو بہترین قومی مفاد میں موثر طریقے سے کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ایک ایماندار اور مخلص شخص ہیں اور نواز شریف، شہباز شریف سمیت دیگر بدعنوان عناصر سے لوٹی ہوئی قومی دولت وصول کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت سے این آر او لینے کی کوشش کی لیکن وہ اس میں ناکام رہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف ملک سے بھاگنا چاہتے ہیں، نواز شریف اور شہباز شریف نے قومی دولت کو لوٹا جس سے ملک کے غریب عوام براہ راست متاثر ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ میں پبلک اکائونٹس کمیٹی (پی اے سی) کا بھی حصہ ہوں اور پی اے سی میں شہباز شریف کا آڈٹ کروں گا، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی گزشتہ حکومت نے قومی معیشت اور قومی اداروں کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا تاہم پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی قومی معیشت کے استحکام کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جن کی بدولت ملکی معیشت بہتر ہوئی ہے۔