اسلام آباد ۔ 4 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ وہ شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے۔ جمعہ کویہاں ریلوے کے حوالے سے کیس کی سماعت کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ انہیں شہباز شریف کو پیلک اکائونٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے پر …
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی سپریم کورٹ میں ریلوے کے حوالے سے کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ وہ شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے۔ جمعہ کویہاں ریلوے کے حوالے سے کیس کی سماعت کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ انہیں شہباز شریف کو پیلک اکائونٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے پر سخت اعتراض ہے، اس لئے وہ یہ معاملہ عدالت میں لے کر جا رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے جو کام کیے وہ لوگوں کے دلوں کی آواز ہے، وہ ریٹائر تو ہورہے ہیں لیکن انھوں نے عام آدمی کی نظر میں جو مقام پایا وہ تاریخ کاحصہ بنے گا۔ انہوں نے مزید کہاکہ اگر قانون امیر اور غریب سب کے لئے یکساں ہو تو بے بس لوگ باہر ضرور نکلیں گے۔








