وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا کوئٹہ میں ایف سی جوانوں کی بروقت اور کامیاب کارروائی پر خراج تحسین

اسلام آباد۔30ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کوئٹہ میں ایف سی جوانوں کی بروقت اور کامیاب کارروائی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی اہلکاروں نے فتنہ خوارج کے بزدلانہ حملے کو ناکام بنا کر بہادری کی نئی مثال قائم کی ہے۔اپنے بیان میں محمد حنیف عباسی نے کہا کہ چھ دہشت گردوں کو جہنم واصل کرکے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک …

اسلام آباد۔30ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کوئٹہ میں ایف سی جوانوں کی بروقت اور کامیاب کارروائی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی اہلکاروں نے فتنہ خوارج کے بزدلانہ حملے کو ناکام بنا کر بہادری کی نئی مثال قائم کی ہے۔اپنے بیان میں محمد حنیف عباسی نے کہا کہ چھ دہشت گردوں کو جہنم واصل کرکے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری فورسز نے دشمن کو دو ٹوک جواب دیا اور یہ ثابت کر دیا کہ پاکستان کے محافظ ناقابل شکست ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی اور امن کے لیے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم اپنی بہادر فورسز کی قربانیوں پر ہمیشہ فخر کرے گی اور ملک دشمن عناصر کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح ان کے ساتھ کھڑی ہے۔