اسلام آباد۔30ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے فتح-4 کروز میزائل کے کامیاب تجربے پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ 750 یہ کلومیٹر رینج کا جدید کروز میزائل پاکستان کی دفاعی صلاحیت میں نمایاں اضافہ کرے گا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی سائنسدانوں، انجینئرز اور پاک فوج کی انتھک محنت اور عظیم قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ وزیر ریلوے نے کہا …
وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی فتح-4 کروز میزائل کے کامیاب تجربے پر پوری قوم کو مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد۔30ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے فتح-4 کروز میزائل کے کامیاب تجربے پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ 750 یہ کلومیٹر رینج کا جدید کروز میزائل پاکستان کی دفاعی صلاحیت میں نمایاں اضافہ کرے گا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی سائنسدانوں، انجینئرز اور پاک فوج کی انتھک محنت اور عظیم قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے اور ہمارے محافظ ہر لمحہ مادر وطن کے دفاع کے لیے تیار ہیں۔محمد حنیف عباسی نے کہا کہ قوم اپنے سائنسدانوں، انجینئرز اور بہادر افواج پر فخر کرتی ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام کے آخر میں کہا”پاکستان زندہ باد — پاک فوج پائندہ باد۔”








