وفاقی وزیر زرتاج گل کا سپورٹس گالا کی افتتاحی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 20 نومبر (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ صحت مندانہ سرگرمیوں کے لئے کھیلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جناح سٹیڈیم میں بچوں عالمی دن کے موقع پر پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز منیجمنٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سپورٹس گالا کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ طلباءوطالبات …

اسلام آباد ۔ 20 نومبر (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ صحت مندانہ سرگرمیوں کے لئے کھیلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جناح سٹیڈیم میں بچوں عالمی دن کے موقع پر پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز منیجمنٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سپورٹس گالا کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ طلباءوطالبات کو تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے مقابلوں سے نوجوان نسل کو مختلف معاشرتی برائیوں سے بچایا جاسکتا ہے۔ کھلاڑی قوم کا سرمایہ ہیں ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہم سب کا فرض ہے۔ ایونٹ میں راولپنڈی اور اسلام آباد کے 50 سے زائد سکولز اور کالجز کے طلبہ نے مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لیا۔ پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز منیجمنٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ہر سال کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوتے ہیں۔