وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی پاکستان میں تعینات متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد الظابی سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ یو اے ای اور سعودی عرب کی شراکت داری سے پاکستان میں بائیوٹیکنالوجی پارک قائم کیا جارہا ہے‘ موجودہ حکومت پورے ملک میں جدید معیار سے آراستہ ریسرچ سینٹرز قائم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔یہ بات انہوں نے پاکستان میں تعینات متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد الظابی سے بات چیت کرتے ہوئے …

اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ یو اے ای اور سعودی عرب کی شراکت داری سے پاکستان میں بائیوٹیکنالوجی پارک قائم کیا جارہا ہے‘ موجودہ حکومت پورے ملک میں جدید معیار سے آراستہ ریسرچ سینٹرز قائم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔یہ بات انہوں نے پاکستان میں تعینات متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد الظابی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعرات کو ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد الظابی کو سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبہ میں جاری مختلف پروگرامز کے بارے آگاہ کیا۔ فواد چوہدری نے سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبہ میں دونوں ملکوں کے مابین شراکت داری کو فروغ دینے پر زور دیا۔ فواد چوہدری نے مزید بتایا کہ حکومت پاکستان پورے ملک میں جدید معیار سے آراستہ ریسرچ سینٹرز قائم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

مزید خبریں