وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 18 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کا شدت پسندی کے خلاف ردعمل روشن مستقبل کی امید ہے۔ پیر کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ سڑک سڑک گالیاں کھانے کا لطف لیتے ہوئے جے یو آئی کے لیڈران خاصے مطمئن نظر آرہے ہیں۔جو پذیرائی جے یو آئی کے دھرنوں کی ہو رہی …

اسلام آباد ۔ 18 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کا شدت پسندی کے خلاف ردعمل روشن مستقبل کی امید ہے۔ پیر کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ سڑک سڑک گالیاں کھانے کا لطف لیتے ہوئے جے یو آئی کے لیڈران خاصے مطمئن نظر آرہے ہیں۔جو پذیرائی جے یو آئی کے دھرنوں کی ہو رہی ہے وہ انتہائی خوش آئند ہے۔ یہ پہلا موقع نہیں کہ پاکستان کے عوام نے شدت پسندوں کو بری طرح مسترد کیا ہے اور یہ پاکستان کے روشن مستقبل کی امید ہے۔